• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں دہشتگردی ختم کئے بغیر ملک میں مکمل امن ممکن نہیں، طاہر القادری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پنجاب میںدہشت گردی کے خاتمے کے بغیر ملک میں مکمل امن قائم نہیں ہوسکتا، ملک میں بادشاہت کی راہ ہموارکی جا رہی ہے، پاکستان کے حالات پریشان کن ہیں2018 میں سیاستدانوں اور دہشت گردوں کا جوڑ بنے گا، میرے وطن واپس آنے پر باطل کی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں۔سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری نے اتوار کی صبح کینیڈا سے کراچی پہنچنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سے پرانی یادیں وابستہ ہیں، اہالیان سندھ کوثقافت کے دن کے موقع پر مبارکباد دیتا ہوں، اللہ تعالیٰ کراچی سمیت پورے پاکستان کوآباد رکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں فرقہ وارانہ قتل بھی ہوئے ہیں، حکیم سعید کے خون سے لیکر امجد صابری کا خون ہوا، امن کی بحالی کیلئے بہت سے آپریشن ہوئے اور امن کی بحالی کیلئے فورسز کو مبارکباد دیتا ہوں لیکن یہ دیکھنا ہو گا کہ یہ امن مستقل طور پر رہتا ہے یا نہیں۔ کراچی آپریشن کی کامیابی کی ضمانت پنجاب سے دہشت گردی کے خاتمے سے جڑی ہوئی ہے جب تک پنجاب سے دہشت گردی ختم نہیں کی جاتی تو امن بحال نہیں ہو سکتا کیونکہ پنجاب میں دہشت گردوں کو پناہ ملتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بادشاہت کے راستے ہموار کیے جا رہی ہیں، ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے سب لوگوں کو ملکر بادشاہت کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں امن کی بحالی پر آپریشن کرنے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں، پنجاب میں دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود ہیں وہاں آپریشن نہیں کیا جاتا، پنجاب میں دہشت گردوں کے خاتمے کے بغیر ملک میں مکمل امن قائم نہیں ہوسکتا،ملک میں بادشاہت کے راستے ہموار کئے جارہے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کینیڈا سے براستہ دبئی ای کے 604 کے ذریعے کراچی پہنچے توپاکستان عوامی تحریک کے صدر خرم نوازگنڈا پور اور بیٹے حسن محی الدین سمیت متعدد کارکنوں نے اپنے لیڈر کا شانداراستقبال کیا۔
تازہ ترین