ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کی یوم تاسیس کی تقریبات کی وجہ سے تنظیم سازی کا عمل ایک بار پھر تعطل کا شکار ہوکر رہ گیا ہے ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خود انٹرویوز کرکے عہدے دار فائنل کرنا ہیں مگر ان کی مصروفیات کی وجہ سے انٹرویو کا شیڈول تیسری بار تبدیل ہورہا ہے ، اس بار جنوبی پنجاب کی لاہور میں ہونے والی یوم تاسیں کی تقریب کے بعد انٹرویوز کا شیڈول دیا گیا تھاجس کی وجہ سے امیدواروں کو لاہور بھی بلایا گیا تھا مگر عین وقت پر شیڈول تبدیل کردیا گیا ، نئے شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا تاہم ذرائع کے مطابق ملتان ڈویژن کے عہدے داروں کے انٹرویوز 15 اور 16 دسمبر کو ہوں گے اور اس کے لئے بلاول بھٹوزرداری متوقع طور پر ملتان بھی آسکتے ہیں ۔