• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینس کے سفر میں نسلی اورصنفی امتیازکا بھی سامنا کیا ،سرینا ولیمز

کراچی ( اسپورٹس ڈیسک ) عالمی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے دنیا بھر میں جدو جہد کرنیوالی خواتین کے نام ایک کھلا خط جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے کیرئیر میں آنیوالی مشکلات کا ذکر کیا ہے ۔ سیرینا کا کہنا تھا کہ کامیابی کے اس راستے پر انہیں نسلی تعصب اور صنفی امتیازکا بھی سامنا کر نا پڑا ۔ بچپن میں دیکھے گے خواب کے حوالے سے سیرینا کا کہنا تھا کہ میرا خواب بہترین ٹینس پلیئر بننا تھا ،دنیا کی ہی نہیں تاریخ کی بہترین خاتون ٹینس پلیئر بننا نہیں تھا ۔ مشکلات نے کامیابیوں کے سفر میں آگے بڑھنے کیلیے تحریک دی۔ سیرینا کا کہنا تھا کہ میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے میری فیملی نے ہمیشہ سپورٹ کیا ۔ میرے خوابوں کو سچ کرنے میں میری مدد کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے قیمتی خوابوں کیلئے لڑنا سیکھا خصوصا بڑے خوابوں کیلئے ۔ میں نے اپنے خوابوں کی تکمیل کیلئے جنگ تین سال کی عمر سے لڑی ۔لیکن جیسا کہ ہمیں معلوم ہے کہ خواتین کو زیادہ سپورٹ نہیں ملتی یا یوں کہ لیں کہ خواتین کی حوصلہ شکنی زیادہ کی جاتی ہے جب وہ اپنی مرضی کا راستہ چننا چاہتی ہیں ۔ سیرینا کا کہنا تھا کی مجھے یقین ہے کہ ہم مل کر اس سوچ کو تبدیل کر دیں گے ۔ میں اپنے کیرئیر میں آنیوالی تمام مشکلات کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے کامیابی سے ہمکنار کر ایا۔  
تازہ ترین