پیرس (نیوز ڈیسک) نئی ٹینس ریکنگ میں ٹاپ20میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی، اینڈی مرے سیزن کا اختتام17ویں نمبرون کھلاڑی کے طور پر کریں گے، سربیا کے نووک جوکووک نے دوسری پوزیشن سنبھالے رکھی، اینڈی مرے نے پیرس ماسٹرز جیت کر جوکووک کو عالمی نمبر ون کھلاڑی کے اعزاز سے محروم کیا تھا، اے ٹی پی رینکنگ کی شروعات 1973ء سے ہوئی ہے۔ 2003ء میں اینڈی روڈک کے نمبر ون رہنے کے بعد یہ پوزیشن اجر فیڈرر، رافیل نڈال اور جوکووک کے درمیان گھومتی رہی تھی، لیکن اب2016ء میں اینڈی مرے نے سیزن کا اختتام نمبر ون کھلاڑی کے طور پر کرکے اس فہرست میں اپنا نام شامل کرالیا، کینیڈا کے میلوس رائونک تیسرے نمبر پر فائز ہیں، سوئس پلیئر سٹینلس واورنیکا چوتھی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں، حسب سابق کائی نیشکوری پانچویں، کروشیا کے مارن کلک چھٹے، فرنچ پلیئر مونفلز ساتویں، آسٹریا کے ڈومنیک تھیم آٹھویں، سپنیش سٹار رافیل نڈال نویں اور جمہوریہ چیک کے ٹوماس بریڈیچ بدستور ٹاپ10 کے آخری شریک بنے ہوئے ہیں۔ ویمنز سنگلز رینکنگ میں بھی ابتدائی20پوزیشنز میں کوئی تغیر نہیں آیا۔