کراچی (اسپورٹس ڈیسک) سربین ٹینس پلیئر اینا آئیونووچ سنگاپور میں جاری انٹرنیشنل پریمئیر ٹینس لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کیلئے پہنچ گئیں جہاں وہ اس ٹورنامنٹ میں پہلی بار شریک ہو رہی ہیں وہیں سنگاپور شہر میں بھرپور انجوائے بھی کر رہی ہیں ۔ اینا آئیونووچ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر سنگاپور پہنچتے ہی ’’گڈ مارننگ سنگا پور ‘‘ کا پیغام دیا، ساتھ ہی انہوں نے اپنی تصویر میڈیا پر جاری کی ہے جس میں انہیں ہوٹل روم سے شہر کا نظارہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ 29 سالہ ٹینس پلیئر کی ٹیم میں پیبلو سیووز، ٹوماس برڈچ ،تھامس جوہانسن اور لیجنڈری مارٹینا ہنگس شامل ہیں ۔