چمن(نامہ نگار)چمن میں اغواء کارروں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز کا مکان پر چھاپہ ،فائرنگ کے تبادلےمیں 3اغواءکار ہلاک جبکہ 2فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،مغوی تاجر کو بازیاب کرالیا گیا ۔وزیراعلیٰ کی جانب سے کارروائی کا خیر مقدم ،اہلکاروں کے لیے انعام اور اسناد کا اعلان بھی کیا گیا،ایس ایس پی ضلع قلعہ عبداللہ چمن محمد ساجد خان مہمند کے مطابق چمن میں روغانی روڈ پر اغواء کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر مکان پر چھاپہ مارا گیا آپریشن میں کاؤنٹرٹیررازم فورس، اے ٹی ایف اورپولیس نے حصہ لیا اس دوران مکان میں داخل ہونے کی کوشش پر اغواء کاروں نے فورسز پر فائرنگ شروع کی تاہم تقریبا پندرہ منٹ تک جاری جوابی کارروائی میں تین اغواء کار موقع پر ہلاک کر دیے گئے ۔