• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس،رواں ماہ ہی اس کا فیصلہ ہونا چاہئے،سراج الحق

اسلام آباد /لاہور ( این این آئی) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پوری قوم عدالت کی طرف دیکھ رہی ہے،ملک کو کرپشن کی دلدل سے نکالنا سپریم کورٹ کا فرض ہے، یہ کسی کا ذاتی نہیں ملک کی نسلوں کا مسئلہ ہے،حکومت پاناما لیکس کا معاملہ حل کرنا نہیں چاہتی،وہ  تاخیری حربے استعمال کررہی ہے،ہم چاہتے ہیں عدالت دسمبر میں ہی اس کا فیصلہ کرے، یہ کیس 2017 ء میں نہیں ہونا چاہیے،حکومت کمیشن سے خوف زدہ تھی، اب سپریم کورٹ کو یہ کام کرنا چاہیے اور ہم سپریم کورٹ سے چاہتے ہیں کہ وہ خود ٹی او آرز بنائے اور کمیشن کے لیے کوئی لا محدود مدت نہیں ہونی چاہیے،جذبہ ہو تو 25 دن میں کیس مکمل ہوسکتا ہے،پاناما لیکس کے تمام کرداروں کی انکوائری اور ٹرائل کیاجائے اس میں اپوزیشن ، حکومت ، عدلیہ اور بیورو کریٹس شامل ہیں۔
تازہ ترین