پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت نام کی کو چیز نہیں ہے۔ بدترین خاندانی بادشاہت کا راستہ ہموار کیا جارہا ہے۔
لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ اگر جمہوریت قانون کی حکمرانی، انصاف اور یکساں حقوق کا نام ہے تو یہاں کوئی جمہوریت نہیں ہے۔
منی لانڈرنگ، آف شورکمپنیاں اور کرپشن کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف اور قصاص کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ عمران خان کے سپریم کورٹ جانے پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ اگر ان کی جگہ وہ ہوتے تو سپریم کورٹ نہ جاتے۔