مردان ( نامہ نگار ) گلیاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا پولیس کے مطابق گلیاڑہ گاوں کی پہاڑی میں اشتہاری مفروروں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی نے چھاپہ مارا جہاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم استخار ولد راج ولی سکنہ گلیاڑہ جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی اشتہاری مفرور زبیر ولد سیف الرحمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔