کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے53 ویں قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کی میزبانی اسلام آباد کو دے دی ہے جو آئندہ سال جنوری کے دوسرے ہفتے میں منعقد ہوگی جس کیلئے انتظامات کوحتمی شکل دی جارہی ہے جس میں ملک کے چاروں صوبوں سمیت ٹیبل ٹینس کھیلنے والے ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری خواجہ حسن ودودنے بتایا ہے کہ چیمپئن شپ میں واپڈا،گرومیٹکس کیمیکل ،پاکستان ریلوے،این ایچ اے، او جی ڈی سی ایل، آزادکشمیراوروفاقی دارالحکومت اسلام آبادکی مردوخواتین کھلاڑیوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔انہوں نے بتایاکہ آئندہ سال جولائی میں سری لنکامیں ہونے والی سیف جونیئرٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی مردو خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پشاورمیں جاری ہے۔