ملتان(سٹاف رپورٹر)جج الیکشن ٹریبونل ملتان نےیونین کونسل 59ملتان کےچیئرمین اوروائس چیئرمین کووکیل پیش نہ کرنےپر 6 ہزارروپے جرمانہ کرتے ہوئے سماعت 19دسمبر تک ملتوی کردی۔فاضل ٹریبونل میں تحریک انصاف کے امید وار چیئر مین کامران احسان الہیٰ اور وائس چیئر مین شہباز قریشی نے غلط نتائج کیخلاف انتخابی عذد داری دائر کی تھی جس میں گزشتہ روز سماعت پرن لیگ کےمنتخب چیئر مین اختر عالم قریشی اور وائس چیئر مین بشارت قریشی وکیل پیش نہیں کر سکے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اورقراردیا کہ وہ تاخیری حربے استعمال کرکے انصاف کے راستے میں روکاٹیں کھڑی کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلےبھی عدالت مذکورہ چیئرمین اوروائس چیئرمین کو وکیل پیش نہ کرنےاورغیر خاضر رہنے پردو سماعتوں کے دوران 8ہزارروپےجرمانہ کرچکی ہے۔