معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل اپنے پیارے دوست جنید جمشید کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور کہتے ہیں کہ جنید جمشید نے انہیں بھی چترال جانےکی دعوت دی تھی، چترال میں سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید انور کی جماعت چل رہی تھی۔
ممتازعالم دین مولانا طارق جمیل کا لاہور کےعلاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع مسجد میں بیان، اپنے پیارے دوست جنید جمشید کی یادیں تازہ کرتےہوئے آواز بھرا گئی کہتے ہیں کہ 2دن پہلے جنید جمشید کا فون آیا تھا، ساتھ چترال چلنے کی دعوت دے رہے تھے، مصروفیت کے باعث نہ جاسکا۔
مولانا طارق جمیل نے بتایا، 20 سال پہلے جنید جمشید کو ٹی وی پر ناچتے گاتے دیکھا تھا، کراچی میں اجتماع میں ان سے ملاقات ہوگئی، 4 ماہ انہوں نے تبلیغی جماعت میں گزارے، پھر اللہ کے ہو کر رہ گئے، کچھ عرصہ پہلے جنید جمشید ماضی کی باتیں کرکے پھوٹ پھوٹ کر رو دیئے۔
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ انسان کو سیدھا راستہ دکھانے والا اللہ ہے، انہوں نے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت کے لیے دعا بھی کرائی۔