ڈی این اے ٹیسٹ کیا ہے ؟ ڈی این اے ٹیسٹ کیسے لیا جاتا ہے؟ ڈی این اے ٹیسٹ کا فائدہ کیا ہے ؟ اس حوالے سے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق انسانی جسم میں لاتعداد سیل ہوتے ہیں اور ہر سیل کے مرکز میں ایک مالیکیول ہوتا ہے جسے ڈی این اے کہا جاتا ہے ۔ ڈی این اے انسان کی زندگی ، اس کی ہسٹری اور شناخت کے حوالے سے سب کچھ بتاتا ہے ۔ اس ٹیسٹ کی مدد سے کسی بھی نامعلوم شخص کی شناخت کی جا سکتی ہے ۔
ٹیسٹ اور شناخت کے لیے اس شخص کے بال ، خون ، ہڈی اور گوشت کے نمونے لیے جاتے ہیں ۔ بعض ایسی اشیاء سے بھی ڈی این اے ٹیسٹ ممکن ہے جس پر اس شخص کے فنگرپرنٹس اور دیگر نشانات ہوں ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈی این اے کے عمل میں تحقیقاتی افسر کا کام بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ جائے وقوعہ سے حاصل کیے جانے بیالوجیکل نمونے جونہی ڈی این اے لیبارٹری پہنچتے ہیں تو وہاں بڑی احتیاط سے انسانی مالیکیول یعنی ڈی این اے حاصل کیے جاتے ہیں ۔
پھر اس پر تحقیق کے بعد پی سی آر مشین اور پھر جینیٹیکل اینالائز مشین پر ڈی این اے ٹیسٹ کے مختلف مراحل مکمل کرکے ان ٹیسٹوں سے کمپیوٹرائزڈ نتائج حاصل کیے جاتے ہیں جو اس شخص کا ڈی این اے پروفائل کہلاتا ہے ۔ اس طرح پروفائل میچ کر کے شناخت کو ممکن بنایا جاتا ہے ۔