• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 اپوزیشن ارکان کے معاملے پر اتفاق ہو گیا: وزیرِ پارلیمانی امور پنجاب

وزیرِ  پارلیمانی امور پنجاب مجتبی شجاع الرحمٰن—فائل فوٹو
وزیرِ پارلیمانی امور پنجاب مجتبی شجاع الرحمٰن—فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی اور نااہلی کے ریفرنس کے معاملے پر حکومتی و اپوزیشن کمیٹی میں اتفاق ہوگیا۔

حکومتی و اپوزیشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیرِ  پارلیمانی امور پنجاب مجتبی شجاع الرحمٰن کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آج کا اجلاس نتیجہ خیز رہا، حکومت و اپوزیشن کے درمیان اتفاقِ رائے ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ آئندہ اجلاس میں اپوزیشن و حکومتی ارکان کی طرف سے گالم گلوچ اور ممبرکی تضحیک نہیں کی جائے گی۔

وزیرِ پارلیمانی امور پنجاب مجتبی شجاع الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اتفاقِ رائےہوا ہے کہ لیڈر آف دی اپوزیشن کی ایوان میں بات کو وزن دیا جائے گا، کوئی نعرےبازی نہیں کی جائے گی جس سے لیڈر آف اپوزیشن ڈسٹرب ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس بات پر بھی اتفاقِ رائے ہوا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے خطاب میں بھی کوئی احتجاج نہیں ہو گا اور نہ نعرے لگیں گے، معطل 26 ممبرانِ سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈال سکیں گے۔

وزیرِ  پارلیمانی امور پنجاب مجتبی شجاع الرحمٰن نے بتایا ہے کہ معطل ارکان کی بحالی کا اعلان اسپیکر خود کریں گے، بزنس ایڈوائزر کمیٹی میں جو فیصلہ ہو گا اس کے مطابق اجلاس چلائیں گے، ایتھکس کمیٹی دیکھے گی کہ معاہدہ کی خلاف ورزی ہو گی تو اس کی سزا کا تعین ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید