• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلڈڈونر سوسائٹی یونیورسٹی سرگودھا کے زیر اہتمام سیمینار اور واک

سرگودھا(نمائندہ جنگ)بلڈڈونر سوسائٹی یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلہ میں مقامی سماجی تنظیم نے خصوصی تعاون کیا۔ سیمینار اور واک کے اہتمام کا مقصد عوام الناس میں خون عطیہ کرنے اور ہیموفیلیا، تھیلیسیمیاکے امراض کے حولے سے شعور اور آگاہی دینا تھا۔ ڈین فیکلٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ظہورالحسن ڈوگر نے کہا کہ خون عطیہ کرنا نہ صرف کسی کی جان بچانا ہے بلکہ یہ ایک نیکی اور ثواب کا کام ہے۔ ہر صحت مند انسان کو اپنی زندگی میں لازمی خون عطیہ کرنا چاہیے جس کے طبی حوالے سے بھی بہت سے فوائد ہیں۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر عامر علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن معاشروں میں انسانی بچاؤ اور تدابیر کے حوالے سے غیر معمولی اقدام کئے جائیں وہ معاشرہ ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذوالقرنین لنگڑیال ، آرگنائزر عثمان حسیب اور ڈاکٹر اکرام اور تھیلیسیمیا کے مریض عاطف خواجہ نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین