سرگودھا (نمائندہ جنگ) حکومت نے سرگودھا میں نیا خصوصی تعلیمی مرکز قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ سرگودھا ڈویژن کے ضلع بھکر میں بھی گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے قیام کیلئے 64 ملین سے زائد کی رقم مختص کی جارہی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرگودھا اور بھکر کے اضلاع میں نئے خصوصی تعلیمی مراکز سے بچوں کو تعلیم دینے میں آسانی ہوگی اور اس سے بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم نہیں رہیں گے۔