• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی اتحادی ہونا اپنی جگہ لیکن قومی ایکشن پلان کی کوئی وقعت نہیں،مولانا فضل الرحمٰن

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومتی اتحادی مولانا فضل الرحمان حکومت پر ہی برس پڑے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں نیشنل ایکشن پلان پر تحفظات کا اظہار کیا۔ کہتے ہیں حکومتی اتحادی ہونا اپنی جگہ لیکن قومی نیشنل ایکشن پلان کی کوئی وقعت نہیں۔ بتایا جائے کہاں دہشت گردی کا خاتمہ  ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی سے کوئی پکڑا جائے تو اسے چھپایا جاتا ہے۔ مدرسہ سے کوئی پکڑا جائے تو اسے اچھالا جاتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے تحریک انصاف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ناکام شادیوں کی طرح تحریک انصاف کی پالیسیاں بھی ناکامی کا شکار ہیں۔ اس طرز سیاست پر ان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ پاناما لیکس کے مسئلے پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاناما پر کمیشن چاہتی ہے جبکہ تحریک انصاف سپریم کورٹ کا فیصله چاہتی ہے پہلے اتحادی آپس میں تو متحد ہو جائیں۔ مولانا صاحب نے پیپلز پارٹی کے چار نکات پر اتفاق کرنے سے بھی انکار کیا۔
تازہ ترین