• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابلی میں بہن کے گھر چترال سے آیا مہمان بھائی قتل

پشاور(کرائم رپورٹر)تھانہ کابلی کے علاقہ سرائے کالا خان میں قتل کی ایک  واردات  میں چترال سے بہن کے گھر مہمان آئے ہوئے نوجوان کو نامعلوم سفاک قاتلوں نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے چھاپہ مار کر  پستول اورکارتوس برآمد کرلیے تاہم ملزمان فرار ہو نے   میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے اندھے قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے تفتیش شر و ع کردی ہے۔قاری رفیع اللہ سکنہ چترال حال سرائے کالا خان نے کابلی پولیس کو   بتایا کہ گزشتہ شب وہ ا پنے گھر میں موجودتھا اس دوران فائرنگ کی آواز سن کر جب نچلی منزل پر آیا تو ہمارے گھر مہمان آیا ہوا میرا برادرنسبتی محمد الیاس ولد رحمت قادر خون میں لت پت زخمی پڑا تھا جس نے اسے زخمی حالت میں بتایا کہ ہمارے گھر کے سامنے واقع عبدالرئوف نامی شخص کے گھر کی چھت پر چند افراد موجود تھے جس نے اس پر فائرنگ کی ہے مجروح کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں  بحق ہوگیا ہے  پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر اندھے قتل کی وادات پر نامعلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ مقتول کے ہمسائے عبدالرئوف کے گھر چھاپہ مارکرپستول اور کارتوس بھی برآمد کرلیے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔
تازہ ترین