• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسر عامر خان اور اہلیہ کی برطانوی میڈیا کے الزام کی تردید

Boxer Amir Khan And His Wife Contradict Allegations Of Uk Media
برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کا خاندانی جھگڑا رئیلٹی شو میں شرکت کرنے کے لیے شہرت حاصل کرنے کا ایک ڈرامہ تھا، عامر خان اور فریال نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔

فریال مخدوم کا ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئی بھی انسان صرف شہرت حاصل کرنے کے لیے خود کو ایسی صورتحال میں نہیں ڈال سکتا، ہمارا کسی رئیلٹی شو میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں، ہمارا فوکس صرف عامر کی باکسنگ پر ہے۔

عامر خان نے بھی اپنی اہلیہ کے بیان کی تصدیق میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے ایسی خبروں کی تردید کی ہے، گزشتہ دنوں فریال مخدوم نے اپنے سسرال والوں کے ناروا سلوک کی کہانی سوشل میڈیا پر بیان کی تھی۔
تازہ ترین