ملتان ( سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈی پی آئی ایلمنٹریپنجاب مہر مشتاق احمد سیال ملتان پہنچ گئے ‘بتایا گیا ہے کہ مہر مشتاق سیال نے ایک روز قبل ملتان آنا تھا اورگورنمنٹ ایلمنٹری ٹیچرز ٹریننگ کالج چونگی نمبر 6میں ضلع بھر کے افسران تعلیم اور کلسٹر سنٹر انچارجز کے اجلاس کی صدارت کرنا تھی مگر سیکرٹری ایجوکیشن کے حکم پرانہیں لاہور جانا پڑا جس کے بعد آج وہ ملتان پہنچ گئے ہیں تاہم اساتذہ کے ساتھ ہونے والا اجلا س منسوخ کردیا گیا ہے ۔ لیکن وہ ٹیچر سے رسمی ملاقاتیں کریں گے ۔