• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے فیصلے تک وزیراعظم عہدے سے الگ ہوں،سراج الحق

لاہور(سٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے مطالبہ کی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے تک وزیراعظم اپنے عہدے سے الگ ہوجائیں۔ان کا عہدے پر برقرار رہنا اداروں کو متاثر کرسکتا ہے۔ پارلیمنٹ میں وزیراعظم کی تقریر اورعدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں بہت فرق ہے۔جس سےثابت ہوتا ہےانہوں نےعدالت یاپارلیمنٹ میں سےکسی ایک سےحقائق چھپانے کی کوشش کی ہے،اوران کا یہ فعل آئین کی دفعہ 62اور63کے خلاف ہے۔ عدالت کواس کونوٹس لینا چاہئے۔انہوں نے یہ بات لوئردیرمیں  اسلامی یوتھ ونگ کےسابق صدر ایم ابرارکی ولیمہ میں مقامی صحافیوں سےبات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جدوجہدکومنطقی انجام تک پہنچائیں گئے۔ہم چاہتے ہیں کہ سب کا احتساب ہو،اس کےبغیرمسائل حل نہیں ہونگے۔انہوں نے عوام سےاپیل کی کہ آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی کےلوگوں کوکامیاب کرائیں۔دوسری طرف امیرجماعت اسلامی نےترکی میں کاربم دھماکےمیں متعددشہریوں کےجاں بحق ہونےپرگہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نےکہاکہ پاکستانی عوام غم کی اس گھڑی میں ترک عوام کےساتھ ہے۔اور ان کےغم میں برابرشریک ہیں۔ انہوں نےکہا کہ ترکی میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بدامنی پھیلائی جارہی ہے۔سراج الحق نےزخمیوں کی صحت یابی کیلئےدعا بھی کی۔
تازہ ترین