سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شکیل احمد علوی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس سے خوف زدہ ضلع کونسل کی چیئرمین شپ کے لیگی امیدوار خاتون حنا ارشددختر ایم پی اے ارشد وڑائچ اور ان کے ساتھ رکن قومی اسمبلی کے ارمغان سبحانی کے کزن رضا سبحانی سمیت دو نوں وائس چیرمینوں کے پانچ کاغذات نامزد گی جمع کروائے گئے ہیں کیونکہ ان کو خطرہ ہے کہ ان کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ اگر نادہندہ ثابت ہوئے تو وہ نااہل ہوجائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مئیر کے لئے امیرترین شخص کے بعد اب ضلع کونسل کے انتخاب میں موروثی سیاست کو ترجیج دی جارہی ہے جو کہ عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔