• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ کے انتخاب کے لئے ن لیگ اورپی ٹی آئی میں مقابلہ ہوگا

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ضلع کونسل سیالکوٹ کے انتخاب کے لئے پاکستان مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے امیدوارں کے مابین مقابلہ ہوگا جبکہ بلدیاتی انتخاب میں بری طرح ناکامی کی وجہ سے جماعت اسلامی ،عوامی تحریک اور پاکستان پیپلز پارٹی کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہےجس کی وجہ سے ان پارٹیوں کو سخت مایوسی کا سامنا ہے اور وہ اس کو ضلعی اور تحصیل سطح کے عہدیدران کی نااہلی اور کارکنوں سے دوری کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔اب ضلع کونسل کے انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ کی امیدوارحنا ارشد اور وائس چیئرمینوں کے لئےرضا سبحانی ،ضیافت علی اعوان اور جمیل اشر ف جبکہ رہنما پاکستان تحریک انصاف کے ضلع کونسل کے چیئرمین کے لئے سکند رخان اور وائس چیئرمینوں کے لئے مرزا دلاور، محمد نعیم اور محمد اقبال نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر محمد ارشد ناگی کے پاس جمع کروائے ۔ بظاہر تو ضلع کونسل کی چیئرمین شپ مسلم لیگ ن جیتے گی تاہم مسلم لیگ ن کے مختلف دھڑوں میں جاری کشمکش کی وجہ سے اپ سیٹ کا امکان بھی موجود ہے جیساکہ مخصوص نشستوں کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمینوں نے لیگی رکن اسمبلی کے قریبی رشتہ دارآزاد امیدوار فیصل کو ووٹ دیکر کامیاب کروایا تھا اور عین ممکن ہے اب مسلم لیگ کا یہی دھڑا اپنے ووٹ تحریک انصاف کے پینل کو دیکر اپ سیٹ کردے۔
تازہ ترین