• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ، چھٹی کے روز شہری تازہ مچھلی کھانے کے لئے ہیڈمرالہ پہنچ گئے

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) چھٹی کے روز شہریوں نے تازہ مچھلی کھانے کے لئے ہیڈمرالہ کا رخ کیا۔ اتوار کے روز چھٹی ہونے کی وجہ سے شہریوں نے دریا اور نہر کی تازہ مچھلی کھانے کے لئے ہیڈمرالہ کا رخ کرلیا جہاں اپنی فیملی کے ساتھ دریا کنارے پر موجود تازہ مچھلی کی دوکانوں سے اپنی من مرضی کی مچھلی کی خرید کرکے گرم گرم روٹیاں اور آلو بخارے اور املی کی سپیشل چٹنی کے ساتھ نوش کرتے نظر آئے جبکہ منچلے موٹر سائیکلوں پر ٹولیوں کی شکل میں ہیڈمرالہ کی مچھلی اور چپلی کباب کھانے کے بعد بیراج کی سیر کرتے رہے۔
تازہ ترین