• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ: سی ٹی ڈی کی کاروائی میں 3دہشت گرد گرفتار

Sialkot Ctd Police Action 3 Arrest
محکمہ انسداد دہشت گردی نے سیالکوٹ سے3 دہشت گرد گرفتار کر کے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ایک اطلاع پر سیالکوٹ کے علاقے ایمن آباد روڈ پر ناکہ لگایا ہے۔

سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے مشکوک افراد کی تلاشی لی، تو ان کے قبضے سے ڈیڑھ کلو دھماکہ خیز مواد، سیفٹی فیوز اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں میں عامر، عبدالجبار اور وقاص شامل ہیں۔ تنیوں گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ترجمان کے مطابق تینوں دہشت گرد عید میلاد النبی کے موقع پر دہشت گردی کی واردات کرنا چاہتے تھے۔ تینوں دہشت گردوں کو تحقیقات کے لیئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین