• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چترال میں جنگلات کٹائی کا فوری نوٹس لیا جائے‘ عبد الاکبر چترالی

پشاور (جنرل رپورٹر ) جمعیت اتحادالعلماء خیبر پختونخواکے صدراور سابق رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے چترال میں جنگلات کی غیرقانونی کٹائی کانوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹمبرمافیا کو بعض حکومتی نمائندوں اور افسران کی سرپرستی حاصل ہے ، مافیا کیخلاف کارروائی نہ کی گئی تو اس کیخلاف تحریک چلانے پر مجبور ہونگے، ان خیالات کا اظہارانہوں نےگزشتہ روز پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگلات کے تحفظ کی دعویدارپی ٹی آئی حکومت کے دور میں اروندوگول چترال میں غیرقانونی طریقے سے جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری ہے اگر انڈس پالیسی کے ذریعے اسی انداز سے جنگلات کی بے تحاشہ کٹائی جاری رہی تو عنقریب ارندوگال اور اس کے بعدچترالی کی دروش اوردیگرعلاقوں میں بھی جنگلات کا نام ونشان باقی نہیں رہے گا۔
تازہ ترین