مردان (نمائندہ جنگ )ضلع کچہری کے سامنے دومتحارب فریقوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں باڑہ کا رہائشی شخص جان بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا پولیس نے دو افراد کوگرفتارکرلیا واقعہ سے ضلع کچہری اور مال روڈ پر بھگڈر مچ گئی اور شہروں نے جانیں بچانے کے لیے دوڑیں لگادیں تھانہ سٹی پولیس کے مطابق سربند باڑہ ایجنسی کے رہائشی سرفراز ولد نواز خان اپنے بیٹے عرفان اللہ کی قبل از ضمانت کے سلسلے میں ضلع کچہری آیاہواتھاکہ واپسی پر ان کے مبینہ مخالفین معروف خان اورسبحان اللہ پسران اعتبار خان ساکن افسر مال کلے طوروکا آمنا سامنا ہوا اور انہوں نے سامنا ہوتے ہی ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی پولیس کے مطابق فائرنگ سے سرفراز موقع پر جان بحق جبکہ معروف زخمی ہوگیا پولیس نے معروف اورا س کے بھائی سبحان اللہ کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا سٹی پولیس نے بتایاکہ دومتخارب فریقوں کے درمیان قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی تھی واقعہ سے ضلع کچہری اور مال روڈ پر بھگڈر مچ گئی فائرنگ کی آوازسنتے ہی لوگ جانیں بچانے کے لئے دوڑنے لگے پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ناکہ بندی کرلی ۔