پی آئی اے نے گلگت کی پروازوں کے لیے ایئر فورس کے سی ون تھرٹی طیارے کی خدمات حاصل کر لیں ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق گلگت کی فلائٹس بحال کرنے کے لیے پاک فضائیہ سے سی ون تھرٹی طیارہ لیا گیا ہے۔
طیارے کی خدمات حکومت پاکستان کے احکامات پر حاصل کی گئی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے605 آج صبح 7بجے کے بجائے دن11 بجے روانہ کی جائے گی۔