سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس نامعلوم وجوہات کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس بروز بدھ کو منعقد ہونا تھا جس کی باقاعد ہ اطلاع ممبران کو دی گئی تھی لیکن پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس نامعلوم وجوہات کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا جس سے صارفین کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور اس طرح نئے نرخوں کا بھی فیصلہ نہ ہوسکا اور نہ ہی کمیٹی کی کارگردکی کا جائزہ لیا جاسکا ۔