مردان( نمائندہ جنگ) شہر کے پوش علاقہ شیخ ملتون میں قریبی رشتہ دار نے 27سالہ نوجوان کوسوتے میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا ۔زوجہ عبدالرشید نے پولیس کو بتایاکہ مبینہ ملزم رسول خان جس کا تعلق افغانستا ن سے ہے نے ہمارے مکان نمبر377 واقع سیکٹر ایس میں داخل ہوااور میرے بیٹے 27سالہ عامر کے کمرے میں جا کر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا جبکہ وہ سورہاتھا پولیس کے مطابق قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے مبینہ ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیاہے۔