کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حکومت کی جانب سے ملنے والی بھاری گرانٹ کے بعد قومی کھلاڑیوں کو ایک بار پھر سینٹرل کنٹر یکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، مالی مشکلات کی وجہ سے پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں سے پچھلے دو سالوں سےنیا معاہدہ نہیں کیا تھا، حکومت کی جانب سے ملنے والی گرانٹ کے بعد پی ایچ ایف نے قومی کھلاڑیوں کو ان کے رکی ہوئی سینٹرل کنٹر یکٹ کی رقم ادا کردی ہے جبکہ کوچز کو بھی ان کی رقم دے دی ہے، مالی مسائل کی وجہ سے قومی سینئراور جونیئر کھلاڑیوں کو قومی کیمپ کے دوران دیا جانے والا ڈیلی الائونس بھی نہیں مل سکا تھا، تاہم پی ایچ ایف نے ان کو ئی رقم بھی ادا کردی ہے ۔ سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر کے مطابق کھلاڑیوں کو مراعات دئیے بغیر نتائج نہیں لیے جا سکتے۔ نئے معاہدے کے لئے چیف سلیکٹر رشید جونیئر اور ہیڈکوچ خواجہ جنید اور طاہر زمان کوٹاسک دے دیا ہے۔