بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو سیکولر ریاست بنانے کی کوشش کی جارہی ہیں ، پاکستان کے 20کروڑ عوام لبرل طبقے کے ان مذموم اور ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستا ن اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیاتھااور لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دے کر یہ عظیم وطن حاصل کیا تھا۔وہ الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جہیز پیکیج تقسیم کی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہمارا جہاد اور لڑائی ظلم،کمیشن خور،رشوت خور اور استحصا لی طبقوں کے خلاف ہے ،تقریب سے الخدمت کے نائب صدر کیپٹن (ر) زہیر اللہ،سید مقصودالحسن بخاری،عمر فاروق نے بھی خطاب کیا آخر میں ڈاکٹر سید وسیم اختر نے غریب بچیوں میں جہیز پیکج سمیت امدادی رقم تقسیم کی