• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع بہاولپور میں امسال7لاکھ 23ہزار ایکڑپرگندم کاشت کرنیکاہدف مقرر

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر)ضلع بہاول پور میں امسال7لاکھ 23ہزار ایکڑ اراضی پر گندم کاشت کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ اب تک 6لاکھ 98ہزار 613ایکڑ رقبہ پر گندم کاشت کی جا چکی ہے،اس طرح کل ہدف 96.61فیصد حاصل کر لیا گیا ہے۔ یہ بات آج یہاں ڈی سی او آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوئزری کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی ،جس کی صدارت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر مسز نوشین ملک نے کی،اس موقع پر ای ڈی او زراعت چوہدری تنویر احمد، ریجنل پراجیکٹ ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ ملتان منشاء علی، ڈی او عرفان چیمہ، محکمہ زراعت ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر مز نوشین ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت کے تمام شعبہ جات کے افسران وملازمین نہایت مربوط اور متحرک انداز میں خدمات سرانجام دیں،انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مسائل بروقت حل کئے جائیں،انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کاشتکاران کو بلاسود قرضہ جات اور سبسڈی نرخ پر زرعی آلات، دالوں کے بیج اور بیماریوں سے پاک گندم کا بیج مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔ای ڈی او زراعت چوہدری تنویر احمد نے بریفنگ میں بتایا کہ بہاول پور ضلع میں کسانوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے،ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت عمران چیمہ نے بتایا کہ ضلع بھر میں پیسٹی سائیڈ اور کھادوں کے نمونہ جات حاصل کر کے لیبارٹری بھیجے جا رہے ہیں تاکہ ملاوٹ شدہ زرعی سپرے اور کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے،انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں پیسٹی سائیڈکے 212نمونہ جات لے کر لیبارٹری بھیجے گئے جن میں سے 184کے نتائج موصول ہوئے اور 8نمونہ جات غیر معیاری پائے گئے،اسی طرح کھادوں کے 179نمونہ جات لئے گئے ان میں سے اب تک 168نمونہ جات کے نتائج موصول ہوئے جن میں سے 12غیر معیاری قرار پائے گئے ہیں ۔
تازہ ترین