• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: ٹینڈرزمیں بے ضابطگیاں من پسند افرادکونوازنےکا الزام

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ ڈسٹرکٹ بلڈنگزمیں 16 کروڑ کے ٹینڈرزمیں بے ضابطگیاں‘پیپرا رولز کونظراندازکرکے من پسند افراد کو نوازا گیا۔ جرارحیدر گورنمنٹ کنٹریکٹرکی جانب سے ڈائریکٹراینٹی کرپشن اورسیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو پنجاب کودی جانے والی درخواست مین بتایاگیا کہ ے 12دسمبرکوچھٹی کے باعث ڈی اوبلڈنگز نے ٹینڈرز اوپن کی تاریخ بڑھانے کے لئے کوئی نوٹس جاری نہ کیا اورنہ ہی   اشتہار دیا جوکہ پیپرا رولز کی سنگین خلاف ورزی ہے جرارحیدر کے مطابق ڈی او بلڈنگز نے اپنے لوگوں کونوازنے کیلئے  ٹھیکیداروں سے دومرتبہ لسٹیں بنوائی ہیں جرارحیدرنے ڈائریکٹر انٹی کرپشن اورسیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سے ٹینڈرز کومنسوخ کرکے دوبارہ ٹینڈرز لگانے اور دی اوبلڈنگ کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا۔
تازہ ترین