بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پرنسپل نرسنگ سکول بی وی ایچ بہاولپور سنیتا یوسف کی طرف سے اپنی معطلی کے خلاف ہائی کورٹ بہاولپور بنچ میں دائر کیس خارج کر دیا گیا ۔ سنیتا یوسف کو پرنسپل نرسنگ سکول کے عہدہ سے فوری طور پر ہٹا کرحامدہ بلقیس کو پرنسپل نرسنگ سکول کے عہدے کا اضافی چارج دے دیا گیاہے۔ حامدہ بلقیس نے پرنسپل نرسنگ سکول کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔