مردان ( نمائندہ جنگ ) شہداء اے پی ایس کی یاد میں سرکاری چھٹی کے احکامات کو بعض نجی تعلیمی اداروں نے ہوا میں اڑادیئے والدین شدید ذہنی کوفت میں مبتلا رہے گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کی طرف سے شہداء اے پی ایس کے ساتھ یوم یکجہتی کے طورپر سرکاری اور نجی سکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیا تھا ایک طرف ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دیر سے چھٹی کا اعلامیہ جاری ہواجو شہریوں نے ہدف تنقید کا نشانہ بنایاتودوسری طرف متعدد نجی تعلیمی ادارےنے ان احکامات کو خاطر میں بھی نہیں لائے اور معمول کے مطابق کھلے ر ہے والدین نے واضح حکمت عملی مرتب نہ کرنے پر حکومت اورانتظامیہ کو ہدف تنقید کا نشانہ بنایا ۔