کراچی (اسٹاف رپورٹر) مزمل مرتضی اور عقیل خان ایشین ٹینس ٹور کے فائنل میں پہنچ گئے۔ محمد شعیب نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حمزہ بن ریحان کو شکست دیکر انڈر 14 ایونٹ کا ٹائٹل حاصل کرلیا۔ سیمی فائنل میں عقیل خان نے ہیرا عاشق کو مزمل مرتضی نےاحمد چوہدری کو آئوٹ کلاس شکست دی۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے محمد شعیب نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حمزہ بن ریحان کو شکست دیکر انڈر 14 ایونٹ کا ٹائٹل حاصل کیا۔