بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سیکرٹری انفارمیشن پنجاب کی جانب سے کمشنر بہاولپورکو جاری کردہ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ صحافی کالونی بہاولپورکیلئے جلد از جلد مناسب سرکاری اراضی کی نشاندہی کرکے تفصیلات بھجوائی جائیں جس پر کمشنر بہاولپورنے ڈی سی او / ڈسٹرکٹ کلکٹر بہاولپورکوجاری کردہ لیٹر میں ہدایت کی ہے کہ صحافی کالونی بہاولپور کیلئے مناسب اور موزوں سرکاری اراضی کی نشاندہی کی جائے اوراس کی رپورٹ فوری طورپر کمشنر آفس بھجوائی جائے۔اس کامیابی پر بہاولپورکی صحافی برادری اورممبران پریس کلب نے صدر پریس کلب توصیف احمد بھٹی اوران کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔