کراچی (اسٹاف رپورٹر) عقیل خان نے پاکستان ٹینس میں اپنی برتری قائم رکھتے ہوئے مزمل مرتضی کو شکست دیکر ایشین ٹینس ٹور ٹائٹل حاصل کرلیا ۔ بوائز انڈر 18کا فائنل مزمل مرتضی نے جیتا۔ اسلام آباد میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کے فائنل میں عقیل خان نے مزمل مرتضی کو 7-6 (4) اور 6-0 سے شکست دی۔ لیڈیز سنگلز کے فائنل میں سارہ منصور نے ماہین آفتاب کو سخت مقابلے کے بعد 0-6، 6-2 اور 6-4 سے زیر کیا۔ بوائز انڈر 18 کے سنگلز میں مزمل مرتضی نے امان عتیق کو 6-1 اور 6-2 سے ہرایا۔