• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے اکاونٹ نمبر 4 کو 27دسمبرتک بند کردئیے جانے کاامکان

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سیٹ اپ کااختتام نزدیک، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے اکاونٹ نمبر4 کو 27دسمبرتک بند کردئیے جانے کا امکان، ایجوکیشن اورہیلتھ کیلئے اکاونٹ 5اور6قائم کرنے کافیصلہ، تفصیلات کے مطابق میئر ڈپٹی میئر اورچیئر مین وڈپٹی چیئر مین ضلع کونسل کے الیکشنوں کے بعد ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سیٹ اپ ختم کردیاجائیگا۔ اس حوالے سے سرکاری ذرائع سے معلوم ہواہے کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹس کے اکاونٹ نمبر 4جس کے تحت تمام ادائیگیاں کی جاتی تھیں اورتمام فنڈز اس اکاونٹ میں آتے تھے کو 27دسمبر 2016ء کوبند کئے جانے کاامکان ہے جس کیلئے تمام ڈسٹرکٹ کے اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ فوری طورپر اپنی ادائیگیوں کے پراسیس کومکمل کریں اوراپنی سکیموں کے حوالے سے بھی فوری اقدامات اٹھائیں۔ زرائع کے مطابق اکاونٹ نمبر 4بند ہونے کے بعد ایجوکیشن اورہیلتھ ڈپارٹمنٹس جن کی اتھارٹیاں قائم کی جائیں گی کے مالی معاملات چلانے کیلئے اکاونٹ نمبر 5اور6کھولے جائیں گے۔
تازہ ترین