• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ ،عزیز کراس فلائی اوور کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)عزیز کراس فلائی اوور کی تعمیر دسمبر میں بھی مکمل نہ ہو سکی ،ٹریفک کی روانی رکھنے کیلئے بھی کوئی مناسب بندوبست نہ ہو سکا ،انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ نومبر کے تیسرے ہفتے میں عزیز کراس فلائی اوور کی 2لائنوں کو لاہور سے راؤلپنڈی اورپنڈی سے لاہور کھول دیا جائے گالیکن تاحال کسی بھی لائن کو عام ٹریفک کیلئے نہیں کھولا گیا ہے جبکہ عزیز کراس فلائی اوور کی تعمیر کے باعث عام ٹریفک کو بھی شہر میں داخلے کیلئے بند کیا گیا تھاجس کیلئے نہ تو کوئی متبادل سڑک کا بندوبست کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی سلپ سڑکیں بنائی گئی ہیں جس کے باعث شہر کے اندر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔
تازہ ترین