ملتان میں ایک طلبہ تنظیم کی جانب سے بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے کے دوران طلبہ اور یونورسٹی کے سکیورٹی گارڈز آپس میں لڑ پڑے، جنہوں نے ایک دوسرے کو دھکے دیے اور یونیورسٹی کا گیٹ بھی بند کرنے کی کوشش کی۔
واقعےکے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی، طلبا کا کہنا تھا کہ ریزیڈنٹ آفیسر مکرم خان دیگر طلبہ تنظیموں کو تحفظ دے رہا ہے اور ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہا ہے۔
جس پر مکرم خان نے مؤقف اختیار کیا کہ انتظامیہ تمام طلبہ تنظیموں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔