• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاول پور میں 22سے 24دسمبر تک کرسمس بازار قائم کیا جائے گا

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر سٹی راؤ تسلیم اختر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کرسمس کے موقع پر بہاول پور چرچ ماڈل ٹاؤن اے میں 22سے 24دسمبر تک خصوصی کرسمس بازار قائم کیا جائے گا تاکہ مسیحی برادری کو خوشی کے اس تہوار میں روز مرہ استعمال کی اشیاء اعلیٰ کوالٹی اور رعایتی نرخوں پر دستیاب ہو سکیں۔یہ ہدایات انہوں نے کرسمس انتظامات کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کہا کہ تمام اشیاء نہایت اعلیٰ کوالٹی کی اور کم نرخوں پر فروخت ہوں گی۔ انہوں نے کیوریٹر چڑیا گھر سے کہا کہ کرسمس کے موقع پر 25دسمبر کو چڑیا گھر میں 10سال سے کم عمر بچوں کا داخلہ مفت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پولیس گرجا گھرکی سیکورٹی کے بہتر انتظامات کو یقینی بنائے اور ٹریفک کا شاندار انتظام کیا جائے۔
تازہ ترین