• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان : ڈینگی کا مشتبہ مریض اسپتال میں داخل

Dengue Enters In Multan Hospital
ملتان کے نشتر اسپتال میں ڈینگی کے شبہ میں ایک اور مریض داخل کردیا گیا ہے۔

نشتر اسپتال ذرائع کے مطابق بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں زیر تعلیم 20 سالہ شاہد 9 روز سے بخار میں مبتلا ہے ،جسے نشتر اسپتال کے 27 نمبر وارڈ میں داخل کیا گیا، مریض کے خون کے نمونے لیباٹری ارسال کر دیے گئے ہیں، رپورٹ آنے پر ڈینگی کے ہونے یا نا ہونے کی تصدیق کی جاسکے گی۔

اسپتال ذرائع کے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈینگی کے شبہ میں لایا گیا یہ تیسرا مریض ہے۔
تازہ ترین