• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرملکی صحافیوں کا دورہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان

مردان(نمائندہ جنگ)عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر احسان علی نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان اخوت اور دوستی کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں ۔عبدالولی خان یونیورسٹی نے مختصر وقت میں تیز رفتار ترقی کی  نئی مثالیں قائم کی ہیں وہ ترکمانستان کے صحافیوں کے چار رکنی وفد سے بات چیت کررہے تھے۔وفد کی قیادت سینئر صحافی امجد عزیز ملک کررہے تھےصحافیوں کے وفد نے شعبہ سپورٹس کے زیراہتمام رسہ کشی کے مقابلے میں حصہ لیا‘شعبہ کے چیئرمین فاروق حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شعبہ کے طلباء طالبات نے متعدد قومی مقابلوں میں اعزازات حاصل کئے ہیں وفد نے شعبہ صحافت کا دورہ بھی کیا جہاں چیئرمین شیراز پراچہ نے انکا خیرمقدم کیا اور انہیں شعبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔وفد میں اینائے یکسمراد، مسٹر ارچیوالمیرات، مسٹر مائرات ڈریوہنازر اور مسٹر روزی گلدیو میکان شامل تھے ا س موقع پر مراد اعجاز نے  کہا کہ دونوں ملکوں کی تہذیب و تمدن  اور ثقافت میں بہت مماثلت ہےاس قسم کے دوروں سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ 
تازہ ترین