کوئٹہ(پ ر)بی ایس ایف کے مرکزی ترجمان جیئندبلوچ نے بیان میں کہا ہے کہ عرصہ دراز سے عمارتیں تعمیر ہونے کے باوجود اوتھل پولی ٹیکنیک ٗ سبی پولی ٹیکنیک کالجز فعال نہیں ہوسکے جو وزارت تعلیم کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے مذکورہ کالجز کی اسامیوں کی سمری سیکرٹری ایجوکیشن کو ارسال کرنے کے باوجود تاحال اسامیاں شائع ہوسکیں اور نہ ہی مذکورہ کالجز میں اساتذہ تعینات کئے گئے ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک اور تعلیم دشمن عمل ہے انہوںنے وزیراعلیٰ سے کہا کہ مذکورہ کالجز جلد فعال کرکے ان میں تعلیمی سلسلہ شروع کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔