صوابی‘رزڑ(نمائندگان جنگ ) تھانہ کالوخان ضلع صوابی کی پولیس نے بین الضلاعی 2رکنی موٹر سائیکل چور گروہ کو گرفتار کر لیا۔دونوں ملزموں سے 10 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔ ڈی ایس پی رزڑ بشیر داد خان نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے بتایا کہ ملزم احد لوگوں سے موٹر سائیکل چوری کرکے دوسرے دوست پر فروخت کر تا تھااسں نے تقریباً 10موٹر سائیکل مختلف علاقوں سے چوری کرکے دوسرے ملزم عرفان ولد شیر حسن سکنہ کالوخان پر انتہائی کم قیمت پر فروخت کی تھیں ،دونوں ملزموں سے 10 موٹرسائیکلوں سے برآمد کرلی گئیں،ملزم احد نے خود اعتراف جرم کر تے ہوئے کہا کہ میں اپنے گھر کے استعمال کی چیزیں اور زیورات چوری کرکے فروخت کر چکا ہوں ملزم احد اپنے نشے کو پوراکرنے کے لئےموٹر سائیکل چوری کرکے دوسروں پر سستے قیمت پر فروخت کر تا تھا اور ساتھ ہی دوسرا ملزم عرفان بحیثیت ڈیلر کام کررہاتھا۔