گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) گنجان علاقوں میں گیس کا پریشرکم ہونے کیخلاف خواتین نے سوئی گیس آفس کےباہرسخت احتجاج کیا مظاہرین نےکہا کہ سردی کی شدت بھی زیادہ نہ ہے ایل این جی گیس بھی نادرن گیس میں مکس کردی اس کے باوجودسول لائن ، اصغر علی روڈ ،گرجاکھ ،باغبانپورہ ،اروپ ،پیپلز کالونی و دیگرعلاقوں میں صبح وشام گیس کا پریشر انتہائی کم ہوجاتا ہےمظاہرین نے کہا کہ متعلقہ سوئی گیس عملہ جب چاہتا ہے من پسند علاقے میں گیس کا پریشر بڑھا دیتا ہے دیگر غریب علاقے گیس کی سہولت سے محروم ہو جاتےہیں اگر وہ کمپریسر استعمال کریں تو ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کر دی جاتی ہے مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔