گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ سیکرٹری آر ٹی اے گوجرانوالہ فیصل عباس مانگٹ نے ٹیم کے ہمراہ اوور لوڈر گاڑیوں اور پی ایل جی سلنڈر پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہو ئے35 گاڑیوں کے چالان کئے اور 6 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیاگیا ، 48 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیاگیا اور لوڈر گاڑیوں سے زائد سامان بھی اتروایا گیا ۔