• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرا ن مغر بی، ہم اسلا می تہذیب کے نمائند ے ہیں،اسلئے ملا پ نہ ہو سکا، فضل الرحمان

ڈیر ہ اسماعیل خان (این این آئی) جے یو آئی کے مر کز ی امیر و امور کشمیر کمیٹی کے چیئر مین مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عمرا ن مغر بی تہذیب کے  نمائندے ہیں اور ہم اسلامی تہذیب کے نمائند ے ہیں ہمارا اور انکا ملاپ نہیں ہو سکا، پاکستا ن میں بعض قوتیں عوام  کو اپنے مذموم مقا صد کے لئے لڑا رہی ہیں یہ فر قہ و ارانہ جنگ نہیں ہے مذہبی مسالک کے درمیا ن دور یا ں مناظرو ں سے نہیں رویو ں سے ختم ہونگیں عمرا ن خا ن مغر بی تہذیب کے نمائند ے ہیں وہ یہودی لابی کے لئے بھاری رقوم کے عوض پاکستان میں سیاست کر رہے ہیں، سی پیک منصو بہ سے پاک چین دو ستی اب اقتصادی دوستی کے نئے دور میں داخل ہوگی بھارت ، امریکا اور بعض یورپی طاقتیں سی پیک منصو بے کے خلاف سازشیں کررہی ہیں تاکہ چائنا  کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کو ناکام بنایا جائے ، راہداری منصوبے کے ذریعے ڈی آئی خان کو ہم تجارت جنکشن بنائیں گے ۔ کشمیر ، برما، شا م ، عراق اور یمن میں مسلمانوں کے قتل عا م پر اقوا م متحدہ سمیت بین الاقوامی ادارے مجر ما نہ خا موشی اختیار کئے ہو ئے ہیں خیبر پختونخوا حکومت گردن تک کرپشن میں دھنسی ہوئی ہے جبکہ عمران خا ن کرپشن کے خلاف نعر ے مار کر اپنی حکومت کا دفاع کر رہے ہیں اپریل 2017 ء میں پشاور میں جمعیت کی صد سا لہ تاسیس کے حوالے سے ہونیوالا عالمی اجتما ع ملکی سیا ست کے نقشے کو تبدیل کر دیگا ، وہ جامعۃ المعارف الشرعیہ میں جے یو آ ئی کے زیر اہتما م ور کر ز کنونشن سے خطا ب کر رہے تھے کنونشن میں ہزارو ں افراد نے شر کت کی جس کی صدا ر ت خیبر پختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان نے کی کنونشن میں جے یو آ ئی کے پی کے امیر مولانا گل نصیب خا ن ، جے یو آ ئی کے رہنما ء قاری محمد عبد اللہ ، قاری گل اعظیم ، مولانا عبید الرحمان ، مولانا سمیع اللہ مجا ہد ،احمد خان ، عبدالحلیم قصور یہ اور تحصیل ناظم پروا امتیا ز احمد بلو چ بھی شریک تھے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آ ئی کی بنیا د کسی فر قے اور مسلک کی بنیا دپر قائم نہیں ہو ئی ہم نے نفر تو ں کی ہوائو ں میں بھی سب کو امن کا پیغام دیا ہما رے پیا رے نبی ﷺ نے تمام انسانیت کے حق کو تسلیم کیا ہمیں اپنے رویو ں میں تبدیلی لا نی ہو گی منا ظرو ں سے کوئی اسلام کی خدمت نہیں ہو رہی رویوں میں تبدیلی لائیں گے تو لڑائیاں خود بخود ختم ہو جائیں گی انہوں نے کہا کہ عمرا ن مغر بی تہذیب کے  نمائند ے ہیں اور ہم اسلامی تہذیب کے نمائند ے ہیں ہمارا اور انکا  ملاپ نہیں ہو سکا پہلے بھی بعض قوتوں نے ہما رے اور عمران کے درمیان راضی نامہ کرانے کی کوشش کی لیکن میں نے راضی نامے کیلئے آنیوالوں کو یہ باور کرایا کہ عمران یہودی ایجنٹ ہے اور ان کو پشتو ن بیلٹ پر حکومت ایک سازش کے تحت اس لئے دی گئی کہ اس پشتوں بیلٹ میں مذہب جڑیں گہری ہیں اور پی ٹی آئی اس مذہبی جڑوں کو کھوکھلا کرنے میں اپنا کر دار ادا کر یگی لیکن ہماری بھرپور  مز احمت کے بعد پی ٹی آئی پسپائی پر مجبور ہو گئی انہوں نے کہا کہ عمران خا ن اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں اچھی حکومت کر نے میں  ناکام ہو گئے، جے یو آئی کے مر کزی امیر نے کہا کہ چین  کی معیشت تیزی کے ساتھ عالمی منڈیوں پر قبضہ کر رہی ہے چین اب نئے طریقوں سے سر ما یہ  کاری کر رہا ہے اور وہ ورلڈ بینک طر ز پر اپنا ایک بینک بھی بنا رہا ہے اور یہ اقدا مات امریکا اور مغر بی یور پ اور بھارت کو نہیں بھا ر ہے ہیں  یہی وجہ ہے کہ یہ ممالک سی پیک منصو بے کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اور پاکستان مخالف قوتوں کے ذریعے پاکستان کیلئے مسائل کھڑے کر رہے ہیں اور پاکستان کو توڑنے کی باتیں بھی کی جا رہی ہیں اور ان کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف بھی مسلسل سی پیک منصو بے کی مخالفت نئے نئے بہانوں کے ذریعے کر رہی ہے لیکن ان سب کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑیگا اور سی پیک منصو بہ انشاء اللہ ضرور مکمل ہو گا اور اس سے پاکستان میں تر قی کی نئی راہیں کھلیں گیں ڈیر ہ اسماعیل خان اس راہداری منصو بہ کے ذریعے تجارتی جنکشن بنے گا اور اسی منصوبے کے تحت یہاں پر ریلوے لائن بھی آئیگی انہوں نے کہا کہ کشمیر ، شام ، بر ما ،عراق اور یمن میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے جہا د کے نا م پر وجود میں آنیوالی تنظیمیں مسلمانوں کا ہی قتل عام کر رہی ہیں اور امریکا نے اب یہ تسلیم کیا ہے کہ ان جہاد کے نام پر وجود میں آنیوالی تنظیموں کو امریکا نے فنڈنگ کرکے بہت بڑی غلطی کی جس نے دنیا کے امن کو تہہ و بالا کر دیا انہوں نے کہا کہ امریکا نے انسانی حقوق کو زبح کر دیا ہے اور پھر بھی مسلمانوں کو ہی دہشت گر د قرار دیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت اس صو بہ کی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے صو با ئی حکومت کے عہدیدار وں کو یہ پتہ ہی نہیں ہے کہ ہم نے حکومت کو کس طر ح چلانا ہے خیبر پختونخوا حکومت گر دن تک کرپشن میں دھنسی ہو ئی ہے جبکہ عمران خان کرپشن کے خلاف جھوٹے نعرے مار کر اپنی حکومت کا دفاع کر رہے ہیں احتساب کمیشن کے چیئر مین کو اپنے وزراء کے خلاف جب احتساب سے روکا گیا تو انہوں نے استعفیٰ دے دیا پیڈو کا پورا بورڈ آف گورنر اسی وجہ سے مستعفیٰ ہو ا کہ اس کرپٹ حکومت کے ساتھ ہم نہیں چل سکتے خیبر بینک کے ایم ڈی نے بھی پی ٹی آئی کی موجو دہ حکومت پر کرپشن کا الزام لگایا انہوں نے کہا کہ فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ وہاں کا قبائلی جر گہ ہی کریگا اس جر گہ کے بغیر جے یو آئی کسی فیصلے کو قبول نہیں کریگی۔
تازہ ترین